: سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف اور قریبی ساتھ شہباز گل نے اعلان کیا ہے کہ مجھ پر اچھا وقت آنے دیں پی ٹی آئی کے آستین کے سانپوں کو عوام کے سامنے جوتے ماروں گا۔
عبوری ضمانت کے لیے شہباز گل آج بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر اکیلے آئے ۔ شہباز گل نے گزشتہ روز قیادت سے شکوہ کیا تھا کہ عدالتوں میں پیشی کے موقع پر ساتھ کوئی نہیں آتا۔
پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف مین آستین کے سانپ کو پکڑ کر عوام کے سامنے جوتے ماروں گا صرف اچھا وقت آنے دیں ۔ ہماری پارٹی نے مریم اورنگزیب کے بیان کا ٹھوس جواب نہیں دیا جس کا دکھ ہے ۔ مجھے کیسز میں الجھانے کا مقصد یہ ہے کہ عمران خان کا دفاع نہ کرسکوں۔