سپریم کورٹ کے حکم پر اسٹیٹ بینک کو براہ راست الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔
عدالت عظمی نے حکم دیا تھا کہ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ 18 اپریل تک فنڈز جاری کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔
حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے مختلف اکاؤنٹس میں ایک کھرب 40 ارب سے زیادہ فنڈز موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 21 ارب روپے آج جاری کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب اس معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔
قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر انتخابات کے لئے فنڈز جاری کرنے کے حکم کا جائزہ لیا جائے گا۔
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو شرکت کی ہدایت کی ہے۔وزیر قانون،
وزیر تجارت ، آڈیٹرجنرل ، گورنراسٹیٹ بینک کو اجلاس میں خصوصی طور شرکت کی دعوت کی گئی ہے۔