اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پرردعمل میں کہا کہ اِن لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا،
اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں، علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں،
تمام جائیداد انہوں نے خود ڈیکلیئر کی ہیں جب کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔