لاہور:سکھ مذہب کے بانی گورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن کوبھرپورطریقے سے منانے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سکھ تنظیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔
سکھوں کی سب سے بڑی نمائندہ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے گورونانک کے 550 ویں جنم دن پربڑی تعدادمیں سونے اورچاندی کے یادگاری سکے تیارکروائے ہیں،
سونے اورچاندی کے سکے چاراقسام میں تیارکروائے گئے ہیں ان میں سونے کا سکہ 5 اور10 گرام وزن جبکہ چاندی کا سکہ 25 اور50 گرام کے وزن میں تیارکروایا گیا ہے،
یہ سکے خالص سونے اورچاندی سے مقامی جیولروں سے تیارکروائے گئے ہیں۔