کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے عازمین کا استقبال کیا۔
کراچی سے پی کے176 کےذریعے 179 عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں، دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج مدینہ منورہ
پہنچے جب کہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تیسری پرواز سے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔
مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے عازمین کا استقبال کیا، اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید، ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاالرحمان بھی ائیرپورٹ پراستقبال کیلئے موجودتھے.
ڈائریکٹرحج کا کہنا تھا کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے اور ائیرپورٹ پر سعودی امیگریشن حکام کو 8 کاؤنٹرز دیے گئے ہیں، عازمین حج کے سامان کی خصوصی طور پر پیکنگ مفت کی جا رہی ہے۔