سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پرمختلف سیاست دانوں اور عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ،9 مئی کا دن پاکستان کے لیے ایک سیاہ دن تھا۔
ایم این اے راجہ خرم نے کہا کہ لوگوں نے ملک پر حملہ کر کے پرامن احتجاج کا حق ختم کر دیا، شر پسند عناصر نے شہداء کی یادگاریں تباہ کیں اور بانی پاکستان کا گھر جلایا۔
ایم این اے اسامہ سرور نے زور دیا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ گزشتہ سال 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
سی ای اوسنٹورس مال یاسر الیاس نے کہا کہ اس سرزمین سے شہداء کے خون کی خوشبو آتی ہے، تمام سیاستدانوں کو اپنے ذاتی مفادات سے ہٹ کر اس ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ 9 مئی کو ہمارے ملک کے کل دارالحکومت کو نشانہ بنایا گیا۔ ملک کے اداروں کو نشانہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے.
ٹریڈ یونین آرگنائزیشن انجم ضیاء نے کہا کہ 9 مئی کو انتشار پسندوں نے اس ملک میں تباہی و بربادی برپا کی، حملہ کرنے والے اور حملے کرنے والے یہ لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔