لاہورکی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویز الہی کے چیک اپ کے لیےایم ایس سروسز اسپتال کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ایف آئی اے کو مونس الہی کی گرفتاری کے لیے دوبارہ انٹرپول سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہورکی خصوصی عدالت نے پرویز الہی اورمونس الہی کےخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ پرویزالہی کا مکمل چیک اپ کیا جائے اور میڈیکل بورڈ21مئی سے پہلے رپورٹ جاری کرے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ پرویزالہی کوآئندہ سماعت پرپیش کیا جائے، مونس الہی کی گرفتاری کامعاملہ انٹرپول کے پاس پینڈنگ ہے، ایف آئی اے دوبارہ ملزم کی گرفتاری کےلیےانٹرپول سے رابطہ کرے۔
واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج تنویر احمد نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا.