اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دورکنی بینچ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد منگل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، جو گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔