اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دیدیا۔
جسٹس میاں گل حسن، جسٹس ارباب محمد طاہر آج سماعت کریں گے، خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس عامر فاروق کے کیس سننے پراعتراض کیا تھا۔
25جولائی کوچیف جسٹس عامرفاروق، جسٹس ثمن رفعت نے سماعت کی تھی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز تعطیلات کی وجہ سے دستیاب نہیں تھیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیازکا 2 رکنی بنچ دستیاب نہیں تھا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری چیلنج کر رکھی ہے۔