اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر یوم سوگ آج ملک بھر میںمنایا جائیگا۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا۔
نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں حماس کے شہید رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف حکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں شرکاء نے مشترکہ طور پر فلسطین میں 9 ماہ سے نہتے فلسطینیوں پر جاری صیہونی بربریت پر غم و غصے کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق آج یوم سوگ کے ساتھ ساتھ اجلاس میں نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران پارلیمنٹ میں اظہار یکجہتی فلسطین کیلئے خصوصی قرارداد پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں شرکاء نے صیہونی جبر و استبداد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر غم و افسوس کا اظہارِ کیا۔
یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر یوم سوگ آج ملک بھر میںمنایا جائیگا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میںکیا گیا.
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایران کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے. ان کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حماس کے ساتھ ساتھ ایران اور حزب اللہ نے بھی بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے.