ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاک فوج کسی خاص گروپ، پارٹی، مذہب کو لے کر نہیں چل رہی یہ پاکستان اور اس کی ترقی کے لیے چل رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کاحل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ناگزیر ہے،ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے، کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوم ا متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے۔
افواج پاکستان مقبوضہ کشمیر کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں،پاک فوج کشمیری عوام کی جدوجہد میں مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر 100سے زائد آپریشن کیے جارہے ہیں، رواں سال دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 23 ہزار 622 آپریشن کیے، حکومت کی جانب سے 2 دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ ٹی ٹی پی کو خوارج الفتنہ کے نام سے نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔
افواج پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا،بلوچستان میں تعلیم کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کیے گئے،افواج کی خصوصی توجہ ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں پر ہے، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں 171 اسکول تین کیڈٹ کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے 2دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائی ہے،نوٹیفکیشن کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کا نام دیاگیا، کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کے نام سے پکارا جائے گا، یہ فتنہ ہے، ان کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں،15دن میں آپریشن کے دوران 24دہشت گردوں کوہلاک کیاگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل میں اہم خوارجی دہشتگرد کو مارا گیا، خوارجی دہشت گردی کی متعددوارداتوں میں ملوث تھا،دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ فوج کسی خاص گروپ، پارٹی، مذہب کو لے کر نہیں چل رہی یہ پاکستان اور اس کی ترقی کے لیے چل رہی ہے، کوئی بھی قانون کے مطابق کوئی کام دے تو کیوں اس سے پیچھے ہٹیں۔
ہم سب سمجھتے ہیں، معاشی سیکیورٹی بہت بڑا چیلنج ہے، حکومت اگر فوج کو قانون کے مطابق کام دیتی ہے تو فوج اپنا کردار ادا کرتی ہے۔