بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ آفس پر حملہ کرتے ہوئے 5 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ واقع کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد نے کمپنی مشینری کو آگ لگانے کے بعد فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
واقع کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کےکیمپ میں سیکیورٹی پر مامور تھے، مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری کو بھی نذر آتش کردیا، جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد مقامی ہیں، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کردیا جائے گا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجگور کے علاقے پروموم میں ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی ہے۔
فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے, لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ضلعی انتظامی افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔