کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 495 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 153 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک ایکسچینج میں 56 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار658 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔