آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک تبادلے میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 278 ر وپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 ر وپے 62 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 80 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 312 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔