پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا
چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے دسمبر میں لاہور میں ہونے والے انتظامی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران ان اجلاسوں کے لیے اپنی عدم دستیابی کا اظہار کیا تھا، بعدازاں ثنا میر اور عارف سعید نے بھی یہی عذر پیش کیا تھا۔
پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کر دیا جس کا سربراہ کامران اکمل کو بنایا گیا ہے۔ جونیئر کمیٹی میں شاہد نذیر، شعیب خان، توصیف احمد اور ارشد خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔