پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم کو گورنر پنجاب نے گاڑی اور 20 لاکھ کا چیک تحفے میں دیدیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جبکہ اولمپئین رات گورنر پاؤس میں فیملی کے ہمراہ قیام کیا۔
ارشد ندیم کی گورنر ہاؤس آمد پر ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر انکا استقبال کیا گیا جبکہ اس موقع پر گورنر پنجاب نے گاڑی اور 20 لاکھ کا چیک تحفے میں دیا جبکہ نجی ایک کنال اور 10 مرلے کا ایک پلاٹ بھی تحفے میں دیا گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے سالوں بعد پاکستان کا نام روشن کیا، پورے پاکستان میں اولمپئین کا والہانا استقبال کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ میرے والدین کی دعاؤں کی مدد سے مجھے کامیابی ملی، میری سرجری بھی اسی سال ہوئی، جس میں میرے کوچ نے بڑی مدد کی، پہلی تھرو کرتے فاؤل ہوگیا تھا لیکن دوسری تھرو سے میں نے ملک کا نام روشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اتنی محبت دی۔