عرب امارات میں آج پاکستان سپرلیگ کے چوتھے سیزن کا آخری دن ہے۔ آج ابو ظہبی میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔
آج کے پہلے میچ میں پشاورزلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔ پی ایس ایل 4 میں آج کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پشاورزلمی پوائنٹس ٹیبل پر ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ زلمی نے پی ایس ایل4 میں اب تک 10 میچ کھیل کر 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
گزشتہ میچ میں زلمی کو گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جس کے سبب کوئٹہ کی ٹیم ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 166 رنز کا ہدف دے دیا تھا جس کے تعاقب میں کوئٹہ نے جارحانہ آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں عبور کر لیا۔
آج کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس کے لحاظ سے نمبرون ٹیم ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے8 میچ کھیل کر 6 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ یونائیٹڈ نے 8 میچ کھیل کر4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام آباد کو اپنے گزشتہ میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی آخری گیند پر عبور کر لیا تھا۔