برطانیہ میں یورپی یونین کے انتخابات کے لئے میدان آج سجے گا۔ ووٹرز تہتر امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شہری آج یورپی پارلیمنٹ کیلئے اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ یورپی پارلیمنٹ کے 751 ارکان میں برطانیہ کا حصہ 53 ارکان ہیں، یہ ارکان آئندہ پانچ سال تک یورپی پارلیمنٹ کے رکن ہوں گے۔ اس سے قبل برطانوی دارلعوام میں حکمراں جماعت کی لیڈر اینڈریا لیڈسم بریگزٹ کے تنازع پر مستعٰفی ہوگئی ہیں۔ اینڈریا نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے بھی مستعفی ہوجائیں۔