محکمہ موسمیات نے آئندہ2روزکےدوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کےروز مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کوئٹہ، قلات،ژوب، لاڑکانہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر (بالائی17، زیریں04)، پٹن 09، مالم جبہ 06، چراٹ، کاکول 05، پاراچنار04، پشاور ( ائیرپورٹ03، سٹی 02)، بالاکوٹ، کالام اور سیدوشیریف میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
اسی طرح بلوچستان کے علاقوں دالبندین17، بارکھان09 ،ژوب، خضدار02 اور کوئٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
کشمیرکے علاقوں کوٹلی میں 14، راولاکوٹ 05، گڑ ھی دوپٹہ 03اور مظفرآباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
پنجاب کے علاقوں مری، قصور06، منڈی بہاوالدین05، فیصل آباد03، منگلا، کوٹ ادو، ساہیوال02، لاہور (سٹی02، ائیرپورٹ01)، ڈی جی خان، خانپوراور خانیوال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔
اسندھ کے ضلع لاڑکانہ میں 03 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔