خیبرپختونخوا حکومت نے 20 ہزار سے زائد آمدنی اور گریڈ 7 یا زیادہ کے سرکاری ملازمین پرانکم ٹیکس عائد کردیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے20 ہزار سے زائد آمدنی کے حامل عام شہریوں اور گریڈ 7 یا زیادہ کے سرکاری ملازمین پرانکم ٹیکس عائد کردیا۔ اس کے علاوہ نجی شعبے کے تعلیمی اداروں ، اسپتال ، فٹنس سینٹرز ، زراعت اور اشتہارات پر بھی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔ فنانس بل 2019 کے مطابق نئے ٹیکسز کا اطلاق یکم جولائی2019 سے ہوگا۔
30 ہزارسے زیادہ اور 50 ہزارسے کم ماہانہ آمدنی کے حامل افراد کو 1200 روپے ٹیکس اداکرناہوگا جبکہ 50ہزار سے زیادہ اور ایک لاکھ سے کم ماہانہ آمدنی پر1500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔
وفاقی اور صوبائی حکومت کے گریڈ 7 تا 22 کے ملازمین کو 6 مختلف سلیب کے تحت ایک ہزار تا 3 ہزار ٹیکس دینا ہوگا۔ 10 سے زیادہ ملازمین کے حامل پرائیویٹ کلینک یا اسپتال پر 15000 روپے سروس ٹیکس ہوگا۔