محکمہ موسمیات نے آج پنجاب،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیراوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاہے تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی ڈویژن، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ اور پشاوربھی میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش لاہورمیں 38جبکہ سندھ کے علاقے نگرپارکر میں 36 اور مٹھی میں 3ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بوکرہ کے مقام پر 11، گولڑہ 10، زیروپوائنٹ05 اور سیدپورکے مقام پر03ملی میٹر بارش ہوئی۔
پنجاب کے علاقوں نورپور تھل، منگلا23، ، قصور 10، اوکاڑہ ، مری04، اٹک 03اور جہلم میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی۔