وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سے اہم ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے بعد عسکری قیادت سے پہلی ملاقات تھی ،جس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔