عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کے پکوان دسترخوان کی شان ہوتے ہیں، قربانی چاہے گائے کی ہو یا بکرے کی عید الاضحیٰ پر کھانوں میں پہلا پکوان کلیجی ہی ہوتی ہے اور سب اسے شوق سے بھی کھاتے ہیں۔ لیکن یہ مزیدار کلیجی بنتی کیسی ہے؟ ترکیب نیچے ملاحظہ فرمائیں.
کلیجی
اجزاء:
مٹن کلیجی : ایک پاؤ
کچا پپیتا : تین کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ : آدھا کھانے کا چمچ
نمک : حسب ضرورت
لال مرچ پسی ہوئی : ایک کھانے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ
سرکہ : دو کھانے کے چمچ
تیل چھ کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا : ہری مرچ گارنش کے لیے
ترکیب:
کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں، پھر اس میں سوائے تیل کے تمام مصالحے لگا کر دو گھنٹے میرینٹ کرلیں، فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کریں پھر اس میں مصالحہ لگی تمام کلیجی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
کلیجی پکنے پر اسے ڈش میں نکالنے اور لیموں اور ہرا دھینا اور ادرک کے ساتھ پیش کریں۔