ایم بی بی ایس کے انٹری ٹیسٹ کے لیے انٹرسائنس پری میڈیکل میں کم ازکم 70 فیصد مارکس کی شرط عائد کردی گئی۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس کے انٹری ٹیسٹ کے لیے اہلیت کی پالیسی میں تبدیلی کردی ہے اورانٹری ٹیسٹ کیلیے انٹرسائنس پری میڈیکل میں کم ازکم 70 فیصد مارکس کی شرط عائدکردی ہے۔ اس سے قبل 60 فیصد مارکس لینے والے طلبہ میڈیکل میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے اہل ہوتے تھے فیصلے پراطلاق آئندہ ماہ سے میڈیکل کالجوں میں داخلوں پر ہوگا۔
نئے قوانین کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کیلیے وہی امیدوار شرکت کرسکیں گے جن کے انٹرسائنس میں70فیصد مارکس ہوں گے۔ اس طرح میڈیکل کالجوں کے داخلوں کے امیدواروں کی تعداد کم ہوجائیگی۔