وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے کینجھر جھیل پر کے فور منصوبے کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسروبختیار، وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ اور افسران نے کے فور پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لینے کیلئے کینجھر جھیل کا دورہ کیا جہاں ڈی جی ایف ڈبلیو او کی جانب سےبریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ کا سول ورک 70 فیصد مکمل ہوچکا، منصوبے سے کراچی کو یومیہ 660 ملین گیلن پانی پہنچایا گا۔ 11 میٹر گہری کینال کی کھدائی کی گئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا 30 میگاواٹ پاور پلانٹ چاہئے جو کے فور پمپنگ سٹیشن کو بجلی سپلائی کریگا، پروجیکٹ کی لاگت 25 ارب روپے سے بڑھ کر 55 ارب تک پہنچ گئی، ورلڈ بینک نے اضافی فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ منصوبے کیلئے 30 میگاواٹ کا پاور پلانٹ درکار ہے، ہم نے 50 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کیلئے مشورہ دیا تھا، پاور پلانٹ کی سمری تیار ہے اور اکتوبر میں جمع ہوجائے گی
گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں پینے کے پانی کی کمی پورا کرنے میں کے فور اہمیت کا حامل ہے۔