وزیراعظم عمران خان آج 3 روزہ دورہ چین پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج 3 روزہ دورہ چین پر بیجنگ روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی چین جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے چین کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چینی حکام سے بات چیت ہوگی، متعدد مفاہمتی یاد داشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جب کہ پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کےامور بھی زیر غور آئیں گے جس کے بعد جمعرات کو وزیراعظم کی وطن واپسی ہوگی۔