وزیر اعظم عمران خان سے چاروں صوبوں کے گورنروں نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چاروں صوبوں کے گورنرز نے ملاقات کی جس میں گورنر ہاوسز کےاخراجات کم کرنےاوران املاک کوعوامی استعمال میں لانے کےحوالے سےگفتگو کی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گورنر ہاؤسز حکومتی آمدن میں اضافہ کیلئے بروئےکار لائے جائیں۔ وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے گورنروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام گورنر ہاؤسز کیلئے ایک ماہ میں بزنس پلان ترتیب دیں۔