پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی میچ سے قبل پنک ڈے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے۔میچ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی اور آفیشلز بھی مرض کی آگاہی کیلئے پنک ربن پہنیں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 12،000 شائقین کو پنک ربن تقسیم کی جائیں گی۔اسٹیڈیم میں 750 کرکٹ فینز میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔
پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو پنک شرٹ پہن کر قذافی اسٹیڈیم آنے کی درخواست بھی کردی۔