ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چینی قیادت نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ چینی قیادت نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے بھارت سے تعلقات پاکستان کی قیمت پر نہیں ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین کا دورہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔ چینی قیادت نے پاکستانی قیادت کو دورہ بھارت سے قبل دعوت دی۔ چینی قیادت نے یقین دلایا کہ پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ چینی قیادت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے بھارت سے تعلقات پاکستان کی قیمت پر نہیں ہوں گےْ
میجرجنرل آصف غفور نے بتایا کہ چین کے دورے میں سی پیک، کشمیر اور دفاعی تعاون پر بات ہوئی۔ پاکستان کی گفتگو کا 70 فیصد محور کشمیر تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی صدر آئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چین ہر شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین کے ترقی کے ماڈل کو اپنا رہا ہے۔ جبکہ چینی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ریاست کی سطح پر ہے۔