پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے بچاؤ کا دن آج منایا جا رہا ہے۔ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں پولیو کے مرض سے آگاہی اوراس کے خاتمے کیلئے کوششیں کرنا ہے
پولیو ایک لاعلاج مرض پولیو وائرس اعصابی نظام پرحملہ آورہوتاہے جو ٹانگوں اور جسم کے دوسرے اعضاء کے پٹھوں میں کمزوری کاباعث بنتاہے جو بچوں کوزندگی بھر کے لئے معذور بنا دیتاہے۔
عالمی کوششوں سے دنیا بھر میں پولیو کا ننانوے فیصد خاتمہ کیا جا چکا ہے تاہم صرف تین ملکوں پاکستان، نائجیریا اور افغانستان سے پولیو کی بیماری کو ختم نہیں کیا جاسکا۔
بدقسمتی سے پاکستان اورافغانستان کے سرحدی علاقے پولیو کا گڑھ ہیں جہاں بچوں تک پولیو ویکسین پہنچانے میں ورکرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پاکستان آج بھی خود کو پولیو فری ملک بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہے مگر پھر بھی گزشتہ سال کی نسبت سال دوہزارانیس میں بے تحاشا پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے کم عمربچوں کو باقاعدگی سے پولیو کے قطرے پلانے سے اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔