کراچی فضائی آلودگی کےباعث آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا, جبکہ فضائی آلودگی پر بھارت کا شہر دہلی پہلے نمبر پر ہے۔
ماحولیاتی آلودگی ناپنے والے انڈیکس میں کراچی آج کا چوتھا آلودہ ترین شہر بتایا گیا ہے جبکہ فضائی آلودگی پر بھارت کا شہر دہلی پہلے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں زہر آلود فضا کی وجہ سے حد نگاہ بھی متاثر ہے، عالمی انڈیکس میں کراچی میں فضائی آلودگی 177 درجے سے زیادہ ہے۔ مٹی کے ذرات، گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں ہوا میں شامل ہے۔
عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور بھی انڈیا کے شہر دہلی سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔ انڈیکس میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر ازبکستان کا شہر تاشقند ہے ۔
دوسری جانب کراچی کی فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ آلودگی کے صحت پر مضر اثرات ہوسکتے ہیں لہٰذا آنکھوں میں تکلیف، الرجی اور دمہ کے مریضوں کو سانس لینے میں دشواری ہوگی۔
ماہرین صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنیں اور آنکھوں کو بارباردھوئیں جبکہ گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔