پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 573 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن شینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 221 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 5 ہزار 300 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 48 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53 ہزار 134، پنجاب میں تین لاکھ 73 ہزار 718، اسلام آباد میں 94 ہزار 402، بلوچستان میں 31 ہزار 632، آزاد کشمیر میں 29 ہزار 593 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 442 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 412 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 475، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 679، اسلام آباد 837، گلگت بلتستان 166، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 669 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔