حکومت نے کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کیلئے پابندیاں بڑھانے اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ 16 ستمبر سے50 فیصد حاضری کیساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر بھی ہوئی اور خطرہ ختم نہیں ہوا۔
مکمل ویکسی نیشن نہ کرانےوالے30ستمبر سےفضائی سفر نہیں کرسکیں گے۔ ،شاپنگ سنٹرز میں بھی داخلہ بند، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بکنگ بھی نہیں کراسکیں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب پابندیاں ان افراد پر لگائی جائیں گی جو کورونا کی ویکسین نہیں لگوا رہے۔
شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ بھی چل سکے گی،آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12بجے تک ہوسکے گی،انڈورڈائننگ پر پابندی برقرار ہے، ویکسی نیشن کرانےوالوں کو پارک اور جم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا سمیت چھ اضلاع میں کورونا کی پابندیاں میں 22ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بھی بندشیں قائم رہیں گی۔ انٹرسٹی بس سروس کےلیے 50فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ حالات کو معمول پر لے کر آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 24اضلاع میں 4ستمبر کوکچھ بندشیں لگائی تھیں۔ 24اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آرہی ہے۔ 6اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی۔ 6اضلاع میں آؤٹ ڈورڈائننگ کاٹائم بڑھاکر 10 بجےتک کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے 5 اور خیبر پختونخوا کے ایک ضلع میں بندشیں برقرار رہیں گی۔ کاروبا ر کی مکمل بندش کی طرف نہیں جارہے۔