اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی ایجنسی کو مانتی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حوصلہ نہیں ہاریں گے اور ایک نہیں 10 ٹیمیں پاکستان آئیں گی اور اگر انگلینڈ کی ٹیم پاکستان نہیں آرہی تو خداحافظ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا کچھ بھی کر لے پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتی جبکہ نیوزی اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے دنیا واقف ہے اور پوری دینا پاکستان کی ایجنسی کو مانتی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بھی اپنا دورہ پاکستان ختم کر دیا۔