لاہور: پنجاب میں میٹرک کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے میٹرک کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا جبکہ ہائر ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی بھی تاریخ جاری کر دی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 14 اکتوبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کہا کہ تمام بورڈز کو کل نتائج کا اعلان کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس سے قبل شہر قائد میں غیر رسمی طریقوں سے ہٹ کر سائنس کی تعلیم دینے کے لیے ملک کا پہلا سائنس سینٹر داؤد فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کر دیا گیا۔ سینٹر کو دی میگنفی سائنس سینٹر کا نام دیا گیا۔
تین منزلوں پر مشتمل اس سینٹر کو مختلف سائنسی موضوعات کے لیے وقف کیا گیا ہے جن میں انسانی جسم، آواز، روشنی، فریب نظر، نقل و حمل اور قابل تجدید توانائی سمیت قوت و حرکت جیسے سائنسی موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔