لاتعداد سوشل میڈیا صارفین کی پسندیدہ ایپلی کیشن فیس بک کے نام کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک کا نام بدلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے کیونکہ اب یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن سے بڑھ کر ایک ڈیجیٹل دنیا بن چکی ہے۔
فیس بک آئے روز اپنی ایپلی کیشن میں دلچسپ تبدیلیاں کرتا رہتا ہے جب کہ اب یہ کہا جارہا ہے کہ کمپنی فیس بک کا نام تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے جو کہ میٹاورس (فینٹیسی یا حقیقت سے دور کی دنیا) کی نمائندگی کرے گی۔
فیس بک کا نام اکتوبر کی 28 تاریخ کومارک زکر برگ کی صدارت میں ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران طے کیے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فیس بک کو تنازعات سے بچانے کیلئے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ ہی فیس بک کا نام تبدیل کیا جائے گا جب کہ فیس بک کا لوگو تبدیل ہونے کے بھی امکانات ہیں تاہم اس سارے معاملے میں صارفین کو ایپ کے استعمال میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔