رواں سال سام سنگ کے گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ پر واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز سے چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فونز میں منتقل کرنے کی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
سب سے پہلے فیچر اینڈرائیڈ 10 یا 11 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے سام سنگ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ لیکن اب اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والی ڈیوائسز پر آئی فون سے ڈیٹا منتقل کیا جاسکے گا۔
ڈیٹا ٹرانسفر میں اکاؤنٹس انفارمیشن، پروفائل فوٹو، انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس، چیٹ ہسٹری، اور سیٹنگز سب کچھ ایک سے دوسرے فون میں ٹرانسفرکیا جا سکتا ہے۔
فیچر گوگل پکسل فونز اور سام سنگ ڈیوائسز کے لیے ہی دستیاب ہوگا اور بتدریج یہ دیگر کمپنیوں کے فونز میں دستیاب ہوگا۔ ڈیٹا منتقلی کے لیے آپ کو لائٹننگ کیبل ٹو یو ایس بی سی کیبل کی ضرورت ہوگی اور اپنے فون کو آئی فون سے کنکٹ کرنا ہو گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنایا جارہا کہ ڈیٹا محفوظ رہے اور کسی کو بھی آپ کی تفصیلات اور فائلز تک رسائی حاصل نہ ہو۔