لاہور پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار فتح اپنے نام کرلی۔ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین تھی۔
لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 32 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔
محمد حفیظ نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ ہیری بروک نے 41، ڈیوڈ ویزے نے 28
عبداللہ شفیق نے 14، کامران غلام نے 15 اور ذیشان اشرف نے 7 رنز بنائے۔ پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ میں آصف آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں
181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز کے بلے باز جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے۔اوپنرز شان مسعود اور کپتان رضوان اس بار اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلواسکے۔شان مسعود 19 اور رضوان صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔
رائیلی روسو 15، امیر عظمت 6 اور آصف آفریدی ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت ٹم ڈیوڈ اور خوشدل کے درمیان 51 رنزکی شراکت داری قائم ہوئی مگر وہ بھی ملتان سلطانز کو کامیابی نہیں دلواسکی۔
ٹم ڈیوڈ 27 جب کہ خوشدل شاہ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پوری ٹیم 20 ویں اوورز میں صرف 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین جب کہ محمد حفیظ اور زمان خان نے بالترتیب 2/2 وکٹیں حاصل کیں۔
فائنل میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی جس کے تحت فل سالٹ کی جگہ ذیشان اشرف کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں بھی اہم تبدیلی کی گئی تھی اور وہ یہ کہ جانسن چارلس کی جگہ ٹم ڈیوڈ کی واپسی ہوئی تھی۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، عامر عظمت، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولی شامل تھے۔