پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لیے سرد جنگ جاری ہے.پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لیے 4 ملین کی بولی لگانے کا فیصلہ کیا تھا. علی ترین کا پی ایس ایل کی بولی پر بات کرنے پر پی ایس ایل مینیجمنٹ انہیں بولی سے ڈسکوالیفائی بھی کرسکتا ہے۔
پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدنے کے امیدوار علی ترین کہتے ہیں کہ بولی کی رقم 5 ملین سے زائد ہوگئی ہے، وہ بھی اپنی لگائی گئی بولی پر دوبارہ غور کریں گے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پی ایس ایل کی چھٹی فرینچائز خریدار کے لیے پیشکش کرنے والے علی ترین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی فرنچائز کیلئے 4 ملین کی بولی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب اطلاعات ہیں کہ بولی کی رقم 5 ملین سے زیادہ کی ہوگئی ہے اور 7 ملین کی افوائیں گردش کر رہی ہیں، علی ترین کا پی ایس ایل کی بولی پر بات کرنے پر پی ایس ایل مینیجمنٹ انہیں بولی سے ڈسکوالیفائی کرسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بولی کی رقوم خفیہ ہوتی ہیں، علی ترین کا ٹوئٹ قوانین کی خلاف ورزی ہے، علی ترین کا پی ایس ایل معاملات پر ٹوئٹ انہیں بڈنگ سے ڈسکوالیفائی کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ علی ترین پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے ہیں۔