صوبہ پنجاب اور بلوچستان سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے
اسلام آباد : پنجاب میں ایک بار پھر دھند نے زور پکڑ لیا ہے، شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
دھند میں اضافے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کرد یا گیا ہے ،موٹروے پولیس کے مطابق ملتان موٹروے فیض پور سے جڑانوالہ تک اور موٹروے ایم 11 محمود بوٹی سے شاہدرہ، کالا خطائی انٹر چینج تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔
موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینارتک جبکہ لاہورسیالکوٹ موٹروے کو بھی محمود بوٹی سے کالا خطائی انٹرچینج تک بند ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب شمالی بلوچستان میں کوژک ٹاپ ، پرانا چمن، شیلاباغ اور توبہ اچکزئی میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی جہ سے آج کا دن سرد تریین ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شدید برفباری سے کوئٹہ، چمن شاہراہ پھر سے منجمد ہوئے گئی جبکہ کوئٹہ، زیارت شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔