مائیکرو سافٹ کی مقبول سروسز ’ٹیمز‘ اور ’ آؤٹ لُک’ سمیت دیگر ملٹی سروسز دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئی، جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق سروسز کی بندش کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے اس بندش سے متاثر ہونے والے صارفین کی تعداد نہیں بتائی۔
تاہم بندش سے متعلق خبر دینے والی ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈٹیکٹر‘ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں 3 ہزار نوسوسے زائد اور جاپان میں نوسو سے زائد رپورٹس موصول ہوئیں، آسٹریلیا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی ملٹی سروس ویب سائٹ کی بندش کی اطلاعات میں اضافہ ہوا۔