لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کی جانب سے اپنی کلاس فیلو پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ڈی سی لاہور نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔
نجی اسکول کے مالک اور اسکول پرنسپل ڈی سی لاہور محمد علی کے سامنے پیش ہوئے۔ڈی سی محمد علی نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے
ڈی سی نے اگلی سماعت تک نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔ رجسٹریشن معطلی کے دوران اسکول کے امور دیکھنے کے لیے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ کو اگلی سماعت پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی بابت اپنا جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔