اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وقت آنے پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں گا اگر الیکشن لڑا تومسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر لڑوں گا اور اگر ٹکٹ نہ ملا تو پھر میں الیکشن ہی نہیں لڑوں گا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوں َ میں اسی جماعت کے ساتھ پہلے دن سے ہوں اورشاید آج جماعت کے پرانے ترین لوگوں میں سے ہوں ۔ خداکا کرم ہے، بہت سے مراحل بھی آئے لیکن میں جماعت کے ساتھ ہی رہا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس جماعت سے اپنے گھر ہی جاسکتے ہیں، کوئی اورگھر ہمارا ہے نہیں۔ میرے لیڈر نوازشریف ہیں اورپارٹی کے صدر شہبازشریف ہیں، مریم نوازمیری لیڈر ہیں اور نہ ہی مریم نواز کا دعویٰ ہے کہ وہ پارٹی کی لیڈرہیں۔
نہوں کہا کہ اگر مریم نواز کل پارٹی کی صدارت کی پوزیشن پر آتی ہیں تو پھر میرا فیصلہ ہو گا کہ میں جماعت میں آگے چل سکتا ہوں یا نہیں چل سکتا اورسیاست کرنی ہے یا نہیں کرنی اور میری سیاست مسلم لیگ (ن)کے اندر ہی ہے۔