اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے اسمبلی واپسی کے ساتھ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو ہٹا کر شاہ محمود قریشی کو لانے کا مطالبہ کر دیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں استعفے منظور ہو چکے، واپسی ممکن نہیں۔
قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے قومی اسمبلی میں واپسی کی استدعا پر دوٹوک جواب دے دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی، پی ٹی آئی وفد میں عامر ڈوگر، کنول شوذب، ساجدہ بیگم، عامر کیانی، امجد نیازی، ظل ہما، شوکت علی بھٹی، فیض اللہ، خرم شہزاد اور طاہرصادق شامل تھے۔
قومی اسمبلی کے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پربات ہوئی اور پی ٹی آئی وفد نے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو واپس لینے کی استدعا کی۔