لاہور : معروف قانون دان اور سابق وفاقی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں دو دھڑے بننا انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔
عتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تقسیم واضح نظر آ رہی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ بھی دوسری طرف چلے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ویکیوم بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی مختلف تشریحات کی جا رہی ہیں۔ اگر حکومت سپریم کورٹ کے کہنے پر الیکشن نہیں کراتی تو مارشل لا کا خطرہ ہے۔