میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہےکہ پیپلر پارٹی حکومت کا حصہ ہے نہ ہی پی ڈی ایم کا، پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو ہیں، پیپلز پارٹی میں نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید رہی جس کا سیکٹری جنرل میں رہا، وہ حکومت کا حصہ نہیں ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں سب سے سینیر رہنما میں خود ہوں، میں ہی اصل پیپلز پارٹی ہوں، ہم نے ذوالفقار علی بھٹو دور سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور کبھی کسی اور جماعت کی طرف شمولیت کی غرض سے نہیں دیکھا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ شہباز شریف اور اسکی کابینہ ہے، پاکستانی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینرین حکومت کا حصہ ہے، پیپلزپارٹی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ راناثنا اللہ کے فرمودات کھلم کھلا جنگ اور دشمنی ہے جو ہرگز کسی سیاست دان کو زیب نہیں دیتا۔ عدلیہ، نیوٹرلز اور حکومت ریاست سے بالا تر نہیں ہیں ۔ان اداروں میں کام کرنے والے ریاست کے ملازم ہیں۔