وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں سپریم کورٹ کی اسٹیٹ بینک کو ہدایات پرجائزہ لیا جائے گا جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظراہم فیصلوں کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان حکومتی قانونی حکمت عملی سے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پربھی غور ہو گا جبکہ اجلاس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلوں کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب میں الیکشن کے لئے 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دیا ہے۔