اسلام آباد: موسم کا حال بتانے والوں نے پاکستان میں مئی کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 28 اپریل سے 5 مئی کے دوران بارش برسانے والا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو کہ 2023ء کا اب تک کا سب سے مضبوط سسٹم ہو سکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز کراچی سے کشمیر تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کر رہے ہیں جس سے ملک کے مختلف مقامات پر تیز بارشیں، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔