سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہزاروں ٹویٹر اکاؤنٹس کے بلو ٹیک اڑا دیے۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے 20 اپریل کو بلیو ٹک ختم کرنے کی حتمی تاریخی دی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ بلیو ٹک کی ماہانہ فیس نہ دینے والے صارفین کے اکاؤنٹس رواں ماہ 20 تاریخ کو ختم کردیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا مالک بننے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب ٹوئٹر کے رجسٹرڈ اکاؤنٹس کی فیس وصول کی جائے گی جو ماہانہ 8 ڈالر ہو گی جو پاکستانی 2 ہزار 300 روپے سے زائد بنتی ہے۔
ماہانہ فیس کی ادائیگی نہ کرنے پر ٹوئٹر کی جانب سے کئی بڑے اکاؤنٹس کے بلیو ٹک ختم کیے گئے جنہیں فیس کے ادائیگی کے بعد بحال کیا گیا۔