عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی نظر بندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری اوروکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی گرفتاری سے روکا تھا۔
وکیل فیصل چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی اسلام آباد عدالت میں تھے اور عدالت نے کہا تھا ان فواد چوہدری کو گرفتار نہ کریں، 10 مئی کو فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا اور وہ پورا دن سپریم کورٹ میں موجود رہے، انہیں 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔